این اے 119: پی ٹی آئی حمایت یافتہ امیدوار کو مریم نواز کے ہاتھوں شکست

لاہور: سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی اور پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز این اے 119 لاہور 3 سے کامیاب ہوگئیں۔
این اے 119 لاہور 3 کے تمام 338 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج سامنے آگئے ہیں، جس کے مطابق مسلم ليگ ن کی مریم نواز 83855 ووٹ لے کر کامیاب ہوئیں۔
غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق آزاد امیدوار شہزاد فاروق 68376 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

 

LahoreMaryam NawazNA-119Wins