میری والدہ کو بادشاہ چارلس پر کرش تھا، ٹرمپ

واشنگٹن: امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ان کی والدہ برطانوی بادشاہ چارلس کے بچپن سے ہی انہیں پسند کرتی تھیں۔
وائٹ ہاؤس میں بادشاہ چارلس کے اعزاز میں تقریب سے خطاب میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ انہیں یاد ہے کہ ان کی والدہ واضح طور پر کہا کرتی تھیں کہ چارلس بہت پیارے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میری والدہ کو چارلس پر کرش تھا، کیا آپ یقین کریں گے۔
ٹرمپ نے مزید کہا کہ ان کی والدہ کو بادشاہ چارلس کی والدہ بھی پسند تھیں، جب بھی وہ انہيں ٹی وی پر دیکھتی تھیں مجھے مخاطب کرکے کہتی تھیں کہ دیکھو ڈونلڈ وہ کتنی خوبصورت ہيں۔