پاکستان کی جیت پر مشعال ملک کا دلچسپ ردعمل

اسلام آباد: بھارت کے خلاف پاکستان کی جیت پر حریت پسند کشمیری رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے اپنی ٹوئٹ میں دلچسپ ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
گزشتہ روز دبئی میں کھیلے گئے ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے میچ میں پاکستان نے دلچسپ مقابلے کے بعد بھارت کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی۔
پاکستان کے ہاتھوں بھارت کی شکست پر جہاں ملک بھر میں جشن منایا گیا وہیں مقبوضہ کشمیر بھی نعرہ تکبیر اللہ اکبر اور پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا۔
قومی کرکٹ ٹیم کی جیت پر بھارت کی قید میں موجود حریت پسند کشمیری رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے بھی سوشل میڈیا پر ایک بیان جاری کیا ہے۔


مشعال ملک نے ٹوئٹر پر پاکستان اور بھارت کے میچ کے رزلٹ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ باپ باپ ہوتا ہے۔
یاسین ملک کی اہلیہ نے اپنی ٹوئٹ میں ایشیا کپ، باہر اعظم، محمد رضوان اور ویرات کوہلی سمیت متعدد ٹیگ بھی استعمال کیے۔

اپنی ایک اور پوسٹ میں انہوں نے جیت پر قوم کو مبارک باد دی اور لکھا کہ مقبوضہ کشمیر میں پاکستان کی جیت پر جشن کا سماں ہے۔ بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر میں انٹرنیٹ سروس معطل کردی ہے۔ کشمیریوں کے دلوں سے پاکستان کی محبت کو ختم نہیں کیا جاسکتا۔

Asia cupMushaal MullickMushaal tweetPakistan beat India