ایران سے گیس خریدنا چاہتے، روس سے سستے تیل پر امریکا معترض نہیں، مصدق

کراچی: مصدق ملک کا کہنا ہے کہ روس سے سستا خام تیل آرہا ہے، جس سے عوام کو فائدہ ہوگا۔
وزیر مملکت برائے پٹرولیم مصدق ملک نے کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان وسط ایشیائی ممالک سے تجارت بڑھانے جارہا ہے، پاکستان روس اور سینٹرل ایشیا کا گیٹ وے ہے، پاکستان راہداری ہے اور خود بہت اہم ہے، کوشش ہے وسط ایشیا ممالک سے دوستی مزید بڑھائیں، ہمیں سائنس اور ٹیکنالوجی ون کوریڈور بنانا ہے۔
مصدق ملک نے کہا کہ روس سے سستا خام تیل آرہا ہے، ہم پر روس سے تیل خریدنے پر کوئی دباؤ نہیں، امریکا کا کہنا ہے روسی تیل خریداری پر اعتراض نہیں، کم قیمت روسی تیل سے عوام کو فائدہ ہوگا، خلیجی ریاست سے دو پٹرول کے جہاز خریدنے کے لیے معاہدہ کریں گے جب کہ ایران سے گیس خریدنا چاہتے ہیں لیکن پاکستان پر پابندی بھی نہیں چاہتے۔

karachiMinister for State for PetroleumMusaddiq MalikPress conference