حکومتی اسکیم سے ملنے والے 2 ہزار سے بیٹی کی شادی کروں گا، منیب

کراچی: ٹی وی ڈراموں کے مقبول اداکار منیب بٹ کا حکومت کی اسکیم کے تحت غریب عوام کو دی جانے والی 2 ہزار روپے کی امداد پر طنز کرتے ہوئے کہنا ہے کہ ان پیسوں سے اپنی بیٹی امل کی شادی کروں گا۔
اداکار منیب بٹ گزشتہ روز نجی ٹی وی کے پروگرام شریک ہوئے، جہاں میزبان نے منیب بٹ سے حکومتی 2000 روپے سے متعلق سوال کیا؟
اس کے جواب میں منیب بٹ نے ہنستے ہوئے کہا کہ وہ 2 ہزار میں نے بینک میں رکھوادیے ہیں تاکہ کہیں چھن نہ جائیں۔
اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے اداکار کا کہنا تھا کہ ان پیسوں سے میں امل کی شادی کروں گا اور پھر جو پیسے بچ جائیں گے ان سے پلاٹ خرید کر پلازہ کھڑا کروں گا۔

اداکار منیب کے بیان پر میزبان نے پوچھا کہ 2 ہزار سے شادی کے کتنے فنکشن ہوجائیں گے؟
اس پر انہوں نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ جتنے میرے ہوئے تھے اتنے تو ہوہی جائیں گے۔

ActorAmalGovt scheme for poor peopleInterviewMuneeb Butt