جماعت اسلامی کے سابق امیر منور حسن انتقال کرگئے

کراچی: سابق امیر جماعت اسلامی منور حسن طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے۔
منور حسن کئی دنوں سے علیل تھے، ان کی نماز جنازہ کل بعد نماز ظہر ادا کی جائے گی۔ سابق امیر منور حسن نے ابتدائی تعلیم جیکب لائن کے ایک اسکول سے حاصل کی جب کہ جامعہ کراچی سے عمرانیات اور اسلامیات میں”ایم اے“ کے امتحانات پاس کیے۔
صدر عارف علوی، وزیراعظم عمران خان، شہباز شریف، وزیراعلیٰ سندھ مُراد علی شاہ، گورنر سندھ عمران اسماعیل و دیگر شخصیات نے سابق امیر جماعت اسلامی منور حسن کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔

Jamat e IslamiMunawwar Hassan