کراچی: محرم الحرام 1448 ہجری کےچاند سے متعلق محکمہ موسمیات نےالرٹ جاری کر دیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق نئے چاند کی پیدائش 15 جون کو صبح 7 بج کر54 منٹ پر ہوگی لہٰذا 15 جون کو ملک بھر میں چاند نظر آنےکے امکانات نہ ہونےکے برابر ہیں۔
محکمۂ موسمیات کا کہنا ہےکہ 15 جون یعنی 29 ذوالحج کی شام چاند نظر نہیں آئے گا، 15 جون کو ملک کے زیادہ تر حصوں میں موسم صاف یا ہلکے بادل رہنے کی امید ہے جب کہ پنجاب میں رات 7 بج کر 59 منٹ پرچاند غروب ہوجائے گا۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق سندھ میں رات 8 بج کر 5 منٹ پرچاند غروب ہوگا، آزاد کشمیر میں رات 8 بج کر 7 منٹ تک چاند دیکھا جا سکتا ہے جب کہ گلگت بلتستان میں چاند غروب ہونے کا وقت رات 8 بج کر 12 منٹ ہے۔
اس کے علاوہ خیبر پختونخوا میں چاند رات 8 بج کر 23 منٹ پر چھپ جائے گا اور بلوچستان میں چاند سب سے آخر میں رات 8 بج کر 34 منٹ پر غروب ہوگا۔