محمد رضوان نے عوام سے دعاؤں کی درخواست کیوں کی؟

دبئی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے اپنے پیغام میں عوام سے دعاؤں کی درخواست کی ہے۔
محمد رضوان کی جانب سے ٹویٹ میں کہا گیا کہ نظام چلانے والی ذات صرف اللہ پاک کی ہے، آپ کے خواب آپ کو اس وقت تک جگائے رکھیں گے جب تک وہ پورے نہ ہوجائیں۔

محمد رضوان نے عوام سے پاکستانی ٹیم کے لیے دعاؤں کی بھی درخواست کی ہے۔
خیال رہے کہ پاکستان 2 نومبر کو ہونے والے میچ میں نمیبیا کو شکست دے کر ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا ہے جب کہ اب پاکستان 7 نومبر کو اسکاٹ لینڈ کے خلاف اپنا آخری گروپ میچ کھیلے گا۔

AppealBatterMuhammad rizwanWicketkeeper