Voice of Sindh
Sindh ki Awaaz!
  • facebook
  • twitter
  • google_plus
  • Email
Voice of Sindh

مودی کے راج میں مدرٹریسا کے فلاحی ادارے کے اکاؤنٹس منجمد

کی طرف سے ویب ڈیسک پر دسمبر 28, 2021

کولکتہ: بھارت میں تمام اقلیتیں ہی مشکلات سے دوچار ہیں، اُن پر عرصہ حیات تنگ کیا جارہا ہے، مسلمانوں کے ساتھ اب عیسائیوں کو بھی انتہاپسندی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ بھارتی حکومت نے مدرٹریسا کے فلاحی ادارے کے اکاؤنٹس منجمد کردیے۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق مودی سرکار نے نوبل انعام یافتہ مدر ٹریسا کی مشنری آف چیریٹی کے اکاؤنٹس منجمد کردیے ہیں۔ تنظیم کے منتظمین کا کہنا ہے کہ بھارتی وزارت خارجہ نے بیرون ملک سے فنڈ وصولی کی درخواست کی تجدید سے انکار کردیا ہے۔
مدر ٹریسا کی تنظیم بھارت میں 240 سے زائد ادارے چلارہی جن میں یتیم، بے سہارا اور ایڈز کے مریض رہتے ہیں۔
مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بینرجی نے مدر ٹریسا کی فلاحی تنظیم کے اکاؤنٹس منجمد کرنے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس فیصلے سے مشنری چیریٹی کے 22 ہزار مریض اور ملازمین دوا اور غذا سے محروم ہوجائیں گے۔ قانون کی پاسداری کے نام پر انسانیت کے لیے کی جانے والی کوششوں کو نقصان نہیں پہنچانا چاہیے۔

Account seizeExtremistIndiaModi govtMother TeresaOrganization
  • خاص خبریں
  • عالمی خبریں
شئیر کریں
متعلقہ اشاعت

آئرن کی کمی دماغی عارضے کے خطرات بڑھانے کا سبب قرار

کراچی کی شاہراہ بھٹو پر تاجر سے 25 لاکھ روپے لوٹ لیے گئے

بھتیجے کی شاندار اداکاری، مائیکل جیکسن کی بائیوپک کی ریلیز ہوتے ہی دھوم

پاکستان نے یو اے ای کے تمام ڈپازٹس لوٹادیے

تاریکی سے سچائی تک

الیکٹرک وہیکلز: پاکستان کا نیا مستقبل

خیبر میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 22 خوارج جہنم واصل

تبصرے (0)
کمینٹ شامل کریں
  • وائس آف سندھ
  • کیریئر
  • رابطہ کریں
ڈیسک ٹاپ ورژن دیکھیں