بھارت سے ڈائنوسار کے 250 سے زائد انڈے برآمد

نئی دہلی: معدوم ہوجانے والے دیوہیکل جانور ڈائنوسار کے 250 سے زائد انڈے برآمد، بھارت میں 250 سے زائد ڈائنوسار کے قدیم انڈے دریافت ہوئے ہیں، جس سے معلوم ہوتا ہے کہ ممکنہ طور پر یہ قدیم جاندار جدید پرندوں کی طرح گھونسلے بنا کر رہا کرتے تھے۔
بھارت کی یونیورسٹی آف دہلی کے ہارشا ڈھیمن سمیت دیگر سائنس دانوں نے حال ہی میں وسطی بھارت کے نرماڈا گاؤں سے 92 گھونسلے دریافت کیے ہیں، جن میں سے ٹائٹینوسارس(ڈائنوسار کی سب سے بڑی نسل) کے 256 فاسل انڈے ملے ہیں۔

محققین کے مطابق یہ باقیات ایسے خطے سے ملی ہیں جو کریٹیسیئس دور(ڈائنوسار کا دور ختم ہونے سے تھوڑا عرصہ قبل) کے آخر سے تعلق رکھنے والے ڈائنوسار کے ڈھانچوں اور انڈوں کی دریافت کے لیے مشہور ہے۔
جرنل PLOS میں شائع شدہ تحقیق میں بتایا گیا کہ یہ ڈائنوسار ممکنہ طور پر آج کے مگرمچھوں کی طرح اپنے انڈے گڑھوں میں دبا دیا کردیتے تھے۔
محققین کے مطابق ٹائٹینوسارس ممکنہ طور پر آج کے پرندوں کی طرح ترتیب وار انڈے دیتے تھے۔
ماہرین کا ماننا ہے کہ تحقیق میں پیش کیا گیا ڈیٹا ڈائنوسار کی زندگی اور ان کی ارتقاء کے متعلق اہم معلومات فراہم کرسکتا ہے۔

256 eggsDinosaurEggFound in India