بھارتی کپتان ایشیا کپ میں خوفزدہ اور کنفیوژ نظر آرہے ہیں، محمد حفیظ

لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ نے کہا ہے کہ ایشیا کپ میں روہت شرما کی باڈی لینگویج بہت خراب ہے، وہ خوف زدہ سے دکھائی دے رہے ہیں۔ٹوئٹر پر حفیظ نے ایک ویڈیو پوسٹ کی، جس میں ان کا کہنا تھا کہ ہانگ کانگ کے خلاف میچ میں جب روہت شرما ٹاس کے لیے آئے تو ان کی باڈی لینگویج بہت خراب تھی، وہ خوف زدہ اور کنفیوژ نظر آئے۔

حفیظ نے کہا کہ بھارتی ٹیم کی کپتانی روہت شرما پر بہت زیادہ دباؤ ڈال رہی ہے، جس کے باعث وہ بیٹنگ میں پرفارم نہیں کرپارہے۔

سابق قومی کرکٹر نے کہا کہ سمجھتا ہوں کہ ٹیم کی قیادت کا کتنا دباؤ ہوتا ہے، روہت کو کئی مواقع پر دیکھا ہے وہ بیٹنگ سے لطف اندوز ہوتا ہے لیکن کپتانی کے بعد سے اس کی پرفارمنس پر اثر پڑا ہے۔

Confusemohammad hafeezTalk about indian captain Rohit Sharma