Voice of Sindh
Sindh ki Awaaz!
  • facebook
  • twitter
  • google_plus
  • Email
Voice of Sindh

مودی کی ویب سائٹ کا ٹویٹر اکاؤنٹ ہیک!

کی طرف سے ویب ڈیسک پر ستمبر 3, 2020

نئی دہلی: بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی کی ذاتی ویب سائٹ کا ٹویٹر اکاؤنٹ ہیک کرلیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق وزیراعظم نریندر مودی کی ذاتی ویب سائٹ کا ٹویٹر اکاؤنٹ اور موبائل ایپ جمعرات کی صبح ہیک کی گئی، جس کی ٹویٹر کی جانب سے بھی تصدیق کی گئی ہے۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ ہیکرز نے مودی کے اکاؤنٹس سے ٹوئٹس بھی کیں، جن میں کرپٹو کرنسی کے ذریعے وزیراعظم ریلیف فنڈ میں چندہ دینے کی اپیل کی گئی۔
بھارتی وزیراعظم کا اکاؤنٹ ہیک ہونے پر ٹوئٹر کا کہنا ہے کہ اس معاملے کی فوری طور پر تحقیقات کی جارہی ہیں اور اکاؤنٹ کو محفوظ بنانے کے لیے اقدامات کیے گئے ہیں۔
بھارت کے میڈیا کے مطابق مودی کی ذاتی ویب سائٹ کے ٹویٹر اکاؤنٹ ’نریندرمودی ڈاٹ اِن‘ کے 2.5 ملین فالوورز ہیں اور یہ اکاؤنٹ 2011 میں بنایا گیا تھا۔

Indian prime ministerModitweeter account hack
  • خاص خبریں
  • عالمی خبریں
شئیر کریں
متعلقہ اشاعت

سائرہ پیٹر کی اوپیرا دھمال پر شاندار پرفارمنس، وفاقی وزیر بھی جھوم اٹھے

مومنہ کو دیکھتے ہی پہلی نظر میں پیار ہوگیا تھا، ثاقب چدھڑ

روشنی کا سفر

اختیار عوام تک، نظام بدلنا ہوگا

پٹرول اصل قیمت سے 133 اور ڈیزل 122 روپے مہنگا

میر رضا کیس: صوبائی وزیر ضیا لنجار جوڈیشل کمیشن میں پیش، غیر مشروط معافی مانگ لی

امریکی صدر نے آبنائے ہرمز کا نام تبدیل کرکے ٹرمپ اسٹریٹ رکھ دیا

تبصرے (0)
کمینٹ شامل کریں
  • وائس آف سندھ
  • کیریئر
  • رابطہ کریں
ڈیسک ٹاپ ورژن دیکھیں