میرپور خاص: جعلی عامل کی 2 کمسن لڑکیوں سے زیادتی، ایک لڑکی جاں بحق

میرپورخاص: 2 کم سن لڑکیوں سے مبینہ زیادتی اور ایک کی ہلاکت کا مقدمہ جعلی عامل اور اس کے ساتھی کے خلاف درج کر لیا گیا۔
جاں بحق لڑکی کے والد کی مدعیت میں درج مقدمے میں قتل، اغوا اور زیادتی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔
ایف آئی آر کے مطابق جعلی عامل اور اس کے ساتھی نے دونوں لڑکیوں کو زیادتی کا نشانہ بنایا، جس سے ایک لڑکی جاں بحق اور دوسری لڑکی تشویش ناک حالت میں اسپتال میں زیرعلاج ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مرکزی ملزم جعلی عامل کو گرفتار کرلیا گیا ہے جب کہ فرار ساتھی کی تلاش جاری ہے۔