وزرا اور سرکاری افسران کے یوٹیلٹی بلوں میں کٹوتی کی تجویز

اسلام آباد: حکومت کی جانب سے کفایت شعاری مہم پر عمل درآمد کا آغاز کیا جارہا ہے۔
حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ کے اراکین کے پٹرول کوٹے پر 40 فیصد کٹوتی کی تجویز ہے جب کہ تمام وزارتوں کے سرکاری افسران کے پٹرول کوٹے پر بھی کٹ لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق کابینہ ارکان اور سرکاری افسران کے بجلی، گیس اور ٹیلی فون بل پر بھی کٹوتی کی تجویز ہے، تمام وزارتوں میں تزئین و آرائش پر بھی پابندی کی تجویز دی گئی ہے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ تمام وزارتوں میں افسران کے لیے نئی گاڑیاں لینے پر بھی پابندی کی تجویز ہے۔
خیال رہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کے بعد سندھ اور پنجاب کے کابینہ اراکین کے پٹرول پر 40 اور کے پی نے 35 فیصد کٹ لگایا ہے۔

federal cabinetOfficersUtility bills cut