ماسکو: روس کی جانب سے سعودی عرب کو مشرق وسطیٰ کے تنازع میں ثالثی کی پیشکش کردی گئی۔
خبر ایجنسی کے مطابق روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے سعودی ہم منصب فیصل بن فرحان سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ روس مشرق وسطیٰ کی صورت حال سنبھالنے کی کوششوں میں دلچسپی رکھتا ہے۔
اس موقع پر سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے کہا کہ اوپیک پلس کا باہمی تعاون تیل کی رسد اور طلب میں توازن برقرار رکھنے میں مددگار ہے۔
فیصل بن فرحان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب اور روس کے درمیان مزید شراکت داری اور تعاون کے خواہاں ہیں، دونوں ممالک کا تعاون عالمی توانائی منڈیوں کے استحکام اور معاونت کے لیے انتہائی اہم رہا ہے۔