میرا کا اپنا برانڈ متعارف کرانے کا اعلان

کراچی: پاکستانی فلموں کی معروف اداکارہ میرا نے کپڑوں اور لپ اسٹک برانڈ لانچ کرنے کا اعلان کردیا۔
میرا نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے اعلان کیا کہ وہ جلد ہی اپنا کپڑوں اور لپ اسٹک برانڈ ’میرا جی‘ لانچ کریں گی۔
اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں اداکارہ نے بتایا کہ وہ اس وقت ہیوسٹن میں ہیں اور پاکستان قونصلیٹ اور ریحان صدیقی کی جانب سے دی گئی دعوت پر امریکا آئی ہیں۔
انہوں نے انسٹاگرام پوسٹ میں ریحان صدیقی اور ان کی ٹیم کی تعریف کرتے ہوئے بتایا کہ ریحان صدیقی ایک مثبت شخصیت ہیں جو پاکستان اور پاکستانی ٹیلنٹ کو پروموٹ کررہے ہیں، وہ عالمی سطح پر پاکستان کی مثبت تصویر اجاگر کررہے ہیں۔
اداکارہ میرا کی پوسٹ کے مطابق وہ اور ریحان صدیقی ایک شارٹ فلم پر کام کررہے ہیں جو امریکا میں بنائی جائے گی، اداکارہ نے لکھا کہ وہ اپنی ویب سائٹ اور یوٹیوب چینل لانچ کریں گی۔
اُن کا کہنا تھا کہ ہم امن اور سماجی خدمت کے لیے مصروف عمل ہیں۔

ActressBrandlaunchLollywoodMeerameera ji