ہولی فیملی اسپتال میں طبی معجزہ، بچے کا کٹا ہوا ہاتھ جوڑ دیا گیا

راولپنڈی: ہولی فیملی اسپتال کے ڈاکٹرز نے 5 سالہ بچے کا کٹا ہوا ہاتھ کامیابی سے دوبارہ جوڑ دیا۔
تفصیلات کے مطابق جہلم کے رہائشی 5 سالہ بچے کا ہاتھ ٹوکے کے وار سے جسم سے مکمل طور پر الگ ہوگیا تھا. بچے کو 28 اگست کو تشویش ناک حالت میں ہولی فیملی اسپتال منتقل کیا گیا۔
ڈاکٹر طیب اور ڈاکٹر امبرین کی سربراہی میں ماہرین کی ٹیم نے پیچیدہ ری پلانٹیشن سرجری کی۔ مائیکرو ویسکیولر سرجری کے ذریعے کٹے ہوئے ہاتھ کی خون کی شریانیں اور رگیں بحال کردی گئیں۔
کامیاب سرجری کے بعد بچے کے ہاتھ میں خون کی روانی بحال ہوگئی۔
ماہرین کی ہدایت کے مطابق کٹا ہوا عضو براہ راست برف پر رکھنے کے بجائے صاف پلاسٹک بیگ میں محفوظ کیا جائے۔ پلاسٹک بیگ کو برف والے دوسرے برتن میں رکھ کر مریض کو فوری اسپتال منتقل کیا جائے۔