قبروں سے انسانی اعضاء چوری کرکے کھانے والا شخص پکڑا گیا

بڈاپسٹ: ہنگری میں پولیس نے انسانی جسم کے اعضاء چوری کرکے کھانے والے ایک 30 سالہ شخص کو گرفتار کرلیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق تفتیش کاروں کا کہنا ہے کہ ملزم لاوارث قبروں اور اسپتال سے جہاں یہ کام کرتا ہے، انسانی اعضا چوری کرتا رہا ہے۔
ہنگری کے نیشنل بیورو آف انویسٹی گیشن کو ملزم کے بارے میں 17 جون کو بڈاپسٹ میں اطلاع موصول ہوئی اور اُسے اُس وقت گرفتار کیا گیا، جب ملزم جسمانی اعضاء گھر پر محفوظ کررہا تھا۔ پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ یہ شخص ایک اسپتال میں بطور سپورٹ ورکر ملازم ہے۔
ملزم کے اپارٹمنٹ کی تلاشی کے دوران تفتیش کاروں نے کھوپڑی، ایک مکمل نچلی ٹانگ اور ایک ہاتھ کے ساتھ چہرے کی جلد سے تیار کردہ انسانی چہرے کی نقل قبضے میں لے لی جب کہ دیگر ہڈیاں ایک سوٹ کیس میں پائی گئیں۔