کراچی: پاکستان میں بیرون سے آنے والی ترسیلات زر میں بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ خرم شہزاد کے مطابق مئی میں سمندر پار پاکستانیوں نے 4 ارب 25 کروڑ ڈالر وطن بھیجے۔
خرم شہزاد کے مطابق جولائی تا مئی ترسیلات زر 9 فیصد اضافے سے 38 ارب 10 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ مالی سال کے اختتام تک ترسیلات زر 41 ارب ڈالر تک پہنچنے کا امکان ہے۔