ڈاکٹر دانش صدیقی نے دوبارہ کے یو بی ایس کے چیئرمین کی ذمے داریاں سنبھال لیں

کراچی: ڈاکٹر دانش احمد صدیقی نے آج سے کراچی یونیورسٹی بزنس اسکول (کے یو بی ایس) کے چیئرمین کی حیثیت سے ذمے داریاں سنبھال لی ہیں۔ تمام فیکلٹی ارکان اور نان ٹیچنگ اسٹاف نے اُن کو خوش آمدید کیا۔ اس کے ساتھ ہی کراچی یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر خالد عراقی نے اُن کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔


قبل ازیں ڈاکٹر دانش احمد صدیقی کے یو بی ایس میں پہلے بھی چیئرمین کی حیثیت سے خدمات سرانجام دے چکے ہیں، اپنے گزشتہ دور میں وہ منفرد ایم بی اے اور بی بی اے ڈگری اور اسپیشلائزڈ پروگرام متعارف کراچکے ہیں، جن کی بدولت صوبے اور پاکستان بھر میں نہ صرف سہولتیں میسر آئیں بلکہ صنعتوں اور پروفیشنل ازم کے فروغ میں بھی خاصی مدد ملی۔

#Karachi UniversityChairman KUBSDr Danish SiddiquiKUBSVC Khalid Iraqi