کیٹ ونسلیٹ دوران شوٹنگ پیر پھسلنے سے زخمی، اسپتال منتقل

کروشیا: ہالی وُڈ کی یادگار فلم ٹائی ٹینک کی ہیروئن کیٹ ونسلیٹ دوران شوٹنگ پیر پھسلنے سے گِر کر زخمی ہوگئیں۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق 46 سالہ اداکارہ شوٹنگ کے دوران پھسل کر گِر پڑیں، جس پر انہیں فوری اسپتال لے جایا گیا۔

گرنے کے باعث کیٹ کی ٹانگ پر چوٹ آئی تھی، جس کے بعد ڈاکٹرز نے انہیں ایک دو دن آرام کا مشورہ دیا ہے، تاہم اداکارہ کی ٹیم کا کہنا ہے کہ اب کیٹ کی طبیعت بہتر ہے اور اس ہفتے شیڈول کے مطابق ہی فلم کی عکس بندی کی جائے گی۔
خیال رہے کہ آسکر ایوارڈ یافتہ اداکارہ کیٹ ونسلیٹ ان دنوں کروشیا میں اپنی نئی فلم ’لی‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس میں وہ لیجنڈری امریکی فوٹو جرنلسٹ ’لی ملر‘ کا کردار ادا کررہی ہیں جو دوسری جنگ عظیم کے دوران ایک میگزین کے لیے کام کرتی ہے۔

CroatiaDuring shootingFilm LiHollywood actressInjuredKate WinsletSecond great world war