کراچی اور سندھ کے دیگر حصوں میں کل سے تیز بارشوں کی پیش گوئی

کراچی: شہر قائد سمیت سندھ بھر میں کل سے محکمہ موسمیات نے تیز بارشوں کی پیش گوئی کردی۔
مون سون بارشوں کی تازہ ترین صورت حال سے آگاہ کرتے ہوئے چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے بتایا کہ ملک میں مون سون کا سسٹم داخل ہوگیا ہے، سندھ اور بلوچستان میں 4، 5 دن اچھی بارش کا امکان ہے، جس سے اربن فلڈنگ کا بھی خطرہ ہے۔
انہوں نے پیش گوئی کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں آج کہیں کہیں ہلکی بارش متوقع ہے اور شہر میں کل شام سے گرد آلود ہوا کے ساتھ تیز بارش کا امکان ہے، یہ بارشیں 5 جولائی تک جاری رہ سکتی ہیں۔
سردار سرفراز کے مطابق 2 جولائی کی رات سے 5 جولائی تک سندھ میں اچھی بارش متوقع ہے جب کہ سندھ کے تمام اضلاع میں منگل تک موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری رہے گا۔

chief metrologistheavy rain predictionkarachiSardar SarfarazSindh