کراچی: شہر قائد میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم مرطوب رہنے اور تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر کا موسم مرطوب اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔
محکمۂ موسمیات نے بتایا کہ شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 28.6 ڈگری سینٹی گریڈ رہا جب کہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری تک جاسکتا ہے۔
محکمۂ موسمیات نے مزید بتایا کہ کراچی میں صبح اور رات میں کہیں کہیں بوندا باندی ہوسکتی ہے اور شہر میں تیز ہوائیں بھی چلتی رہیں گی۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق اس وقت ہوا میں نمی کا تناسب 72 فیصد ہے جب کہ سمندری ہوائیں 18 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔