اہلیان کراچی رُل گئے، بجلی لوڈشیڈنگ 14 گھنٹے تک جاپہنچی

کراچی: اہلیان کراچی رُل گئے، شہر میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 14 گھنٹے تک پہنچ گیا۔
شہر کے لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ علاقوں میں بھی کئی گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے، جس سے شہری شدید پریشانی کا شکار ہیں۔
لوڈشیڈنگ سے متاثرہ علاقوں میں ہر 3 گھنٹوں بعد تین سے ساڑھے تین گھنٹے بجلی معطل کی جارہی ہے جب کہ رات کے وقت بھی تین سے 4 گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے، اس کے علاوہ علی الصبح 6 سے 7 بجے کے درمیان بھی ایک گھنٹہ بجلی بند کی جارہی ہے۔
کراچی میں بہادرآباد، کھارادر، آئی آئی چندریگر روڈ، سٹی ریلوے کالونی، لیاری، نیاآباد، کورنگی، اورنگی، شیر شاہ، لانڈھی، سرجانی، قائدآباد، قیوم آباد، کیماڑی، نیوکراچی، نارتھ ناظم آباد، ناظم آباد، لیاقت آباد، گلشن اقبال، گلستان جوہر اور اسکیم 33 میں بھی بدترین لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔
دوسری جانب ترجمان کے الیکٹرک نے طویل لوڈشیڈنگ کی خبروں پر دعویٰ کیا ہے کہ شہر میں شیڈول کے مطابق لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔

14 hours abovek electrickarachiLoadshedding in Karachi