کراچی اور حیدرآباد میں کورونا وائرس تیزی سے پھیلنے لگا

کراچی: ملک میں کورونا نے پھر اپنے پنجے گاڑنے شروع کردیے۔ شہر قائد اور حیدرآباد میں کورونا کے پھیلاؤ میں ایک مرتبہ پھر خطرناک حد تک اضافہ ہوگیا۔
حیدرآباد میں کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 16 فیصد تک جاپہنچی جب کہ کراچی میں یہ شرح 10 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ یہ صورت حال تشویش ناک ہونے کے ساتھ لمحہ فکریہ بھی ہے۔
دوسری جانب قومی ادارہ صحت کےمطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کےدوران ملک بھر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 1.20 فیصد رہی۔
این آئی ایچ کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا کے 9406 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 113 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔
این آئی ایچ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے ایک ہلاکت ہوئی اور 58 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

cases increaseCorona virusHyderabadkarachiPakistan