جونی بیئراسٹو نے شاہد آفریدی کو ریکارڈ سے محروم کردیا

لندن: نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کے بیٹر جونی بیئراسٹو نے شاہد آفریدی کو اہم ریکارڈ سے محروم کردیا۔
انگستان کے بلےباز جونی بیئراسٹو نے ٹرینٹ برج میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کو نیوزی لینڈ کے خلاف غیر متوقع فتح سے ہمکنار کیا تھا۔
انگلینڈ کو میچ جیتنے کے لیے 72 اوورز میں 299 رنز درکار تھے تو بیئراسٹو نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے محض 92 گیندوں پر 136 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔
شاہد آفریدی نے ویسٹ انڈیز کے خلاف برج ٹاؤن میں صرف 78 گیندوں میں سنچری اسکور کی تھی جب کہ جونی بیئراسٹو نے 77 گیندوں میں یہ سنگ میل عبور کرتے ہوئے ٹیسٹ میچ کی چوتھی اننگز میں دوسری تیز ترین سنچری کا ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔
اس میچ میں انگلستان کے گیندباز جیمز اینڈرسن نے ٹیسٹ کرکٹ میں 650 وکٹیں لینے کا سنگ میل بھی عبور کیا، وہ یہ کارنامہ سرانجام دینے والے پہلے فاسٹ بولر ہیں۔

johny bairstowNew zealand vs Englandrecord breakshahid afridiTest cricket