یوسف رضا گیلانی سے رابطے یا ملاقات کی خبریں بے بنیاد ہیں، جہانگیرترین

اسلام آباد: جہانگیرترین کا کہنا ہے کہ وہ کل بھی تحریک انصاف کے ساتھ تھے اورآج بھی تحریک انصاف کے ساتھ ہیں۔
تحریک انصاف کے رہنما جہانگیرترین نے اپنے بیان میں کہا کہ یوسف رضا گیلانی سے رابطے یا ملاقات کی خبریں بے بنیاد ہیں، تحریک انصاف کے لیے میں نے ہمیشہ دل وجان سے محنت کی ہے اورمیں کل بھی تحریک انصاف کے ساتھ تھا، آج بھی تحریک انصاف کے ساتھ ہوں۔
خیال رہے کہ یوسف رضا گیلانی اسلام آباد سے سینیٹ کی عمومی نشست (جنرل سیٹ) کے لیے پی ڈی ایم کے مشترکہ امیدوار ہیں جب کہ ان کے مدمقابل وفاقی وزیر خزانہ جہانگیر ترین ہیں، چند روز سے خبریں گردش کررہی تھیں کہ یوسف رضا گیلانی نے اپنی حمایت کے لیے جہانگیر ترین سے ملاقات کی ہے۔

Jehangir tareenPTIYousuf Raza Gilani