ضرورت پڑی تو ایران کے جوہری پروگرام پر کل حملہ کرسکتے ہیں: اسرائیل

تل ابیب: اسرائیلی فضائیہ کے نامزد چیف کا کہنا ہے کہ اگر ضرورت پڑی تو اسرائیل کل ہی ایران کے جوہری پروگرام پر حملہ کرسکتا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق ایک بیان میں اسرائیل کے نامزد ایئرچیف جنرل ٹومر بار نے کہا کہ اسرائیل کے پاس ایران کے جوہری پروگرام پر مستقبل قریب یا کل ہی کامیابی سے حملہ کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔
جنرل ٹومر کا کہنا تھا کہ اگر ضرورت پڑی تو اسرائیل کامیابی کے ساتھ ایران کے جوہری پروگرام پر کل حملہ کرسکتا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق جنرل ٹومر اپریل میں اسرائیلی فضائیہ کی کمان سنبھالیں گے۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیل بہت آسانی کے ساتھ ایران کا جوہری پروگرام تباہ کرسکتا ہے، یہ ہم سے صرف ایک ہزار کلومیٹر کے فاصلے پر ہے، کوئی وجہ نہیں کہ ہم اسرائیل کے جوہری پروگرام کو چلنے دیں۔

Atomic ProgAttackIranIsrael Nominate Air ChiefTomer Bar