یوم شہدائے پولیس، پاک فوج کا شہدا کو خراج عقیدت

راولپنڈی: آج ملک بھر میں یوم شہدائے پولیس منایا جارہا ہے، اس موقع پر پاک فوج نے شہدائے پولیس کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
پاک فوج کے ترجمان ادارے (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار نے اپنی ٹوئٹ میں پاکستان کی پولیس کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا۔
اُن کا کہنا تھا کہ پولیس ہر مشکل میں فرائض کی ادائیگی کے لیے فرنٹ لائن پر ہوتی ہے۔ پولیس نے ہمیشہ فرض کی پکار پر فخر سے اپنا فریضہ سرانجام دیا۔

ISPRPakistanYoum e shuhda e Police