کیا جویریہ عباسی دوسری شادی کررہی ہیں؟

کراچی: خبریں گرم ہیں کہ ٹی وی کی معروف اداکارہ جویریہ عباسی جلد دوسری شادی کرنے والی ہیں اور انہوں نے اپنے لیے جیون ساتھی چُن لیا ہے۔
جویریہ عباسی کی جانب سے ’’مسٹری مین‘‘ کے ہمراہ ایک اور تصویر جاری کی گئی ہے۔
فوٹو اَپ لوڈنگ سائٹ انسٹاگرام اسٹوری پر اداکارہ نے انگوٹھی پہنے مسٹری مین کے ساتھ تصویر شیئر کی، اداکارہ کا ہاتھ کسی مرد کے ہاتھ پر رکھا دیکھا جاسکتا ہے، تصویر کو گاڑی میں بیٹھ کر لیا گیا ہے۔
اس تصویر کے منظرِعام پر آنے کے بعد سے ہی سوالات کیے جارہے ہیں کہ آخر وہ کون شخص ہے، جسے جویریہ عباسی نے اپنے ہم سفر کے طور پر چُنا ہے، تاہم اداکارہ نے سوالات پر چُپ سادھ رکھی ہے۔
گزشتہ دنوں اداکارہ نے اپنی رِیل کے ذریعے اپنی زندگی کے نئے سفر کے آغاز کی جانب ایک اشارہ دیا تھا۔
اس ویڈیو کے کیپشن میں جویریہ عباسی نے انگریزی لفظ بیگننگ یعنی آغاز لکھا تھا اور ویڈیو پر بھارتی گلوکار انوو جین کا گانا الگ آسمان لگایا تھا۔


واضح رہے کہ جویریہ عباسی نے 1997 میں اداکار شمعون عباسی سے شادی کی تھی جب کہ 2009 میں ان دونوں کی طلاق ہو گئی تھی۔ ان دونوں کی بیٹی اداکارہ اُنزیلہ عباسی ہیں، جو پچھلے سال رشتہ ازدواج سے منسلک ہوئی تھیں۔

 

Actress Javeria Abbasi