پاکستان میں چار روز کے دوران 2 کھرب ایرانی ریال خریدے گئے

کراچی: ایران اور امریکا کے درمیان امن معاہدے کے بعد کے 4 روز کے دوران ملک بھر میں 2 کھرب ایرانی ریال خرید لیے گئے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے چیئرمین ملک بوستان نے بتایا کہ ایران اور امریکا کے درمیان معاہدے کے پہلے روز 40 ارب ایرانی ریال کی خریداری ہوئی تھی۔
تاہم اب اطلاعات ہیں کہ ایران اور امریکا کے مابین امن معاہدے کے بعد کے 4 دن کے بعد ملک بھر میں 2 کھرب ایرانی ریال خرید لیے گئے ہیں۔
دوسری جانب ایرانی ریال کی طلب اور قیمت میں بھی مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔