دو بھارتی ٹک ٹاک اسٹارز نے خودکشی کر لی

نئی دہلی: بھارت میں دو ٹک ٹاک اسٹار نے گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں گلے میں پھندا ڈال کر خود کشی کر لی۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر میرٹھ میں سندھیا چوہان نامی طالبہ نے خودکشی کر لی۔ سندھیا ایک ٹک ٹاک اسٹار تھی اور ملک میں ٹک ٹاک پر پابندی سے کافی مایوس تھی۔
لاک ڈاؤن کے باعث وہ اپنے میرٹھ کے علاقے پلوپورم گرین پارک میں واقع تھی، گزشتہ شام اس نے کمرے میں خود کو بند کر کے خودکشی کر لی۔
گزشتہ روز میرٹھ کے علاقے کنکر کھیڑا میں بھی ایک ٹک ٹاک اسٹار 35 سالہ مونیکا تیاگی نے خود کشی کی ہے، وہ ایک بیوٹی سیلون بھی چلاتی تھی جو لاک ڈاؤن میں بند ہو گیا تھا۔
خیال رہے کہ لداخ میں چین کے ہاتھوں ہزیمت کے بعد جھنجھلاہٹ کے شکار نریندر مودی نے ٹاک ٹاک پر باپندی لگا دی تھی۔

IndiaTikTokٹک ٹاک