بھارتی ایئرفورس کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ

بھوپال: بھارتی ایئرفورس کا تربیتی طیارہ ریاست مدھیہ پردیش کے علاقے بھنڈ میں گر کر تباہ ہوگیا۔ حادثے میں پائلٹ زخمی ہوا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق مدھیہ پردیش میں گرنے والا بھارتی فضائیہ کا طیارہ میراج 2000 تھا۔ بھارتی ایئرفورس کے ترجمان کے مطابق تربیتی پرواز کے دوران میراج 2000 طیارے میں تکنیکی خرابی ہوئی تھی۔ طیارے نے مہاراج پور ایئربیس سے اڑان بھری تھی۔
واقع کی اطلاع ملتے ہی ملٹری پولیس اور پولیس اہل کار جائے حادثہ پر پہنچ گئے، جب کہ پائلٹ کو فور طور پر ملٹری اسپتال منتقل کیا گیا۔ طیارے سے پائلٹ کی بذریعہ پیرا شوٹ نکلنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے، جو بظاہر کسی موبائل فون کے کیمرے سے بنائی گئی ہے۔

Indian airforcemadiya pradeshMiraj 2000 crash