حکومت سے کوئی ڈیل نہیں ہوئی، عمران خان

اسلام آباد: پی ٹی آئی کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت کے ساتھ کوئی ڈیل نہیں ہوئی، اسمبلیوں کی تحلیل تک اسلام آباد میں رہیں گے۔
اس سے قبل یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ پی ٹی آئی اور حکومت میں ڈیل طے پا گئی ہے اور عمران خان جلسے کے بعد واپس چلےجائیں گے۔
وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے بھی تصدیق کی ہے کہ تحریک انصاف کے ساتھ کسی قسم کا معاہدہ طے نہیں پایا۔
واضح رہے کہ تحریک انصاف نے اسلام آباد میں دھرنے کیلئے اجازت مانگی تھی تاہم حکومت نے نقص امن کے خدشات کے تحت انکار کر دیا تھا، سپریم کورٹ نے حکومت کو حکم دیا تھا کہ تحریک انصاف کو جلسے کیلئے مناسب جگہ فراہم کی جائے، دوسری جانب تحریک انصاف کو بھی ہدایت کی گئی تھی کہ اپنا احتجاج ریکارڈ کروا کر واپس لوٹ جائیں۔

Chairman PTI Imran KhanDeal rumours with Govtlong marchStatement