سب جھوٹ پر چل رہا، پاکستان میں سری لنکا والا کام ہونے جارہا ہے، عمران

راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سری لنکا والا کام ہونے جارہا ہے، اب مہنگائی میں مزید اضافہ ہوگا اور عوام باہر نکل آئیں گے۔
اڈیالہ جیل میں میڈیا نمائندوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سب کچھ جھوٹ پر چل رہا ہے، الیکشن جھوٹے ہوئے، اداروں کی ساکھ ختم کردی گئی سیکیورٹی تھریٹ کا کہا جارہا ہے یہ بھی جھوٹ ہے، سارا ملک جھوٹ پر چل رہا ہے۔
انہوں ںے کہا کہ ادارے تباہ ہوچکے ہیں، انتخابات میں پی ٹی آئی کو میدان میں نہیں آنے دیا گیا، ووٹر نے پولنگ ڈے پر ان سے بدلہ لیا لیکن ووٹ کے ذریعے تبدیلی کو تسلیم نہیں کیا گیا، انہوں نے مینڈیٹ چھین کر قوم کی امید ختم کردی ہے، میری ساری پیش گوئیاں سچ ثابت ہوئیں اب بتارہا ہوں پاکستان میں سری لنکا والا کام ہونے جارہا ہے، اب مہنگائی میں مزید اضافہ ہوگا اور عوام باہر نکل آئیں گے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ کوئی ڈیل کی بات نہیں ہورہی، وکلاء تک سے ملاقاتیں بند کردی گئی ہیں، الیکشن میں دھاندلی کے خلاف ہمارا پُرامن احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا، ہم انتخابات میں دھاندلی کے خلاف سپریم کورٹ بھی جائیں گے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ سینیٹ الیکشن میں پھر پیسہ چلنے والا ہے، گزشتہ سینیٹ انتخابات میں گیلانی کا بیٹا پکڑا گیا تھا آج تک اسے سزا نہیں ہوئی۔

Big Rising in Price expectImran Khanmedia talkPakistanPTI FounderSri Lanka Model