لندن: عمران خان اور جمائمہ گولڈ اسمتھ کی رہائش گاہ رہنے والا تاریخی گھر فروخت کے لیے پیش کردیا گیا۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق رچمنڈ میں واقع تاریخی گھر جہاں پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان اپنی سابقہ اہلیہ جمائمہ گولڈ اسمتھ اور ان کی والدہ لیڈی اینابیل گولڈ اسمتھ کے ساتھ شادی کے دوران اور طلاق کے بعد کئی برسوں تک مقیم رہے، 2 کروڑ 50 لاکھ پاؤنڈز (25 ملین پاؤنڈز) کی طلب کردہ قیمت کے ساتھ مارکیٹ میں فروخت کے لیے پیش کردیا گیا ہے۔
اورملی لاج (Ormeley Lodge) کے نام سے معروف یہ 10 بیڈ رومز پر مشتمل الگ تھلگ پراپرٹی جنوب مغربی لندن کے علاقے رچمنڈ میں ہیم کامن پر رچمنڈ پارک کے قریب واقع ہے۔
پراپرٹی کی تفصیلات کے مطابق جارجین دورِ حکومت کے ابتدائی دنوں کا یہ گھر تقریباً 15814 مربع فٹ رقبے پر پھیلا ہوا ہے، جس میں 7 باتھ رومز، باغات اور ایک کاٹیج (چھوٹا مکان) شامل ہے۔