لندن: ایک نئی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ جسم کو ٹھنڈے ماحول میں رکھنے سے وزن تیزی سے کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔
یونیورسٹی آف ناٹنگھم اور لیڈن یونیورسٹی میڈیکل سینٹر کے محققین کی مشترکہ تحقیق میں یہ دیکھا گیا کہ موٹاپے کا شکار 47 افراد نے آئس ویسٹ پہننے کے بعد نسبتاً تیزی سے وزن کم کیا۔
سائنس دانوں کے مطابق روزانہ جسم کو ٹھنڈک میں رکھنے سے براؤن فیٹ فعال ہوتی ہے، جو کیلوریز جلا کر جسم میں حرارت پیدا کرتی ہے اور اسی عمل سے جسمانی چربی کم ہونے لگتی ہے۔
تحقیق کی سربراہ ڈاکٹر ماریئٹے بون نے بتایا یہ ابتدائی تحقیقات میں سے ایک ہے جس میں طویل عرصے تک ٹھنڈ کے اثرات کو زائد وزن اور مٹاپے کے شکار افراد پر جانچا گیا ہے۔
یوں آئس باتھ وزن تیزی سے کم کرنے میں معاون قرار پایا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ٹھنڈا ماحول جسم کو براؤن فیٹ فعال کرنے پر مجبور کرتا ہے جب کہ پٹھے بھی حرارت پیدا کرنے کے لیے سرگرم ہوجاتے ہیں، خاص طور پر کپکپی کے ذریعے، تاکہ جسم کا درجہ حرارت برقرار رکھا جاسکے۔