بچپن میں امی کیساتھ سونے کیلیے فیروز سے لڑتی تھی، حمائمہ ملک

کراچی: بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی اداکارہ حمائمہ ملک نے کہا ہے کہ انہیں پڑھائی کا شوق نہیں تھا، انہوں نے 14 سال کی عمر سے کام کرنا شروع کردیا تھا۔
حال ہی میں ایک نجی پوڈکاسٹ میں حمائمہ ملک مہمان بنیں، اس دوران اداکارہ نے اپنی نجی زندگی کے کئی رازوں سے پردہ اُٹھایا۔
ان کا کہنا تھا کہ مجھے بچپن سے ہی پڑھنے کا شوق نہیں تھا، کلاس میں سب سے پیچھے بیٹھتی تھی، میتھمیٹکس مجھے نہیں آتی تھی، لیکن کلاس مانیٹر بننے کا شوق تھا، تھرڈ کلاس 3 مرتبہ دہرائی، اس کے بعد پروموٹ ہوکر 4th کلاس میں گئی، مجھے انگلش کی بنیادی چیزیں بھی نہیں پتا تھیں، She سن کر لگتا تھا یہ کسی لڑکی کا نام ہے، یہاں تک کہ ایک دوست سے پوچھ بیٹھی کہ she کون ہے؟

حمائمہ ملک نے کہا کہ اُس وقت ہم 3 ہزار روپے کرائے پر ایک چھوٹے سے گھر میں رہتے تھے، ہم 6 بہن بھائی تھے، شرم بھی آتی تھی کہ والدین مجھے پڑھانے کے لیے اتنی تگ و دو کرتے ہیں، لیکن فیروز اور دعا بہت اچھا پڑھتے تھے، بچپن میں ہم فرش پر سوتے تھے، میں فیروز سے لڑتی تھی کہ آج امی کے ساتھ کون سوئے گا۔
انہوں نے کہا کہ آج بچپن کو واپس لانا چاہتی ہوں کیوں کہ مجھے میرا بچپن یاد ہی نہیں، میری خواہش تھی کہ میں اسکول میں فرسٹ آؤں، فرسٹ نہیں تو سیکنڈ آجاؤں یا پھر پاس آجاؤں لیکن جب چاہت ہو تو ضرورت نہیں رہتی، پھر آپ کو سب کچھ آجاتا ہے، اب میں شاعری بھی کرلیتی ہوں، انگلش بھی پڑھ لیتی ہوں لٹریچر بھی پڑھتی ہوں، میتھمیٹکس مجھے ابھی تک نہیں آتی، لیکن اس دوران میں نے خود کو کھودیا اور آج جو کچھ بھی ہوں یہ سب کچھ والدین اور اپنوں کے اعتبار کی بدولت حاصل کیا۔

حمائمہ ملک نے کہا کہ شوبز کیریئر کا آغاز 14 سال کی عمر میں ماڈلنگ سے کیا، زیادہ عرصہ باہر رہی، بچپن میں اگرچہ کبھی اسکول نہیں گئی، یونیورسٹی جانے کا بہت شوق تھا لیکن جب میں لمز، پنجاب یونیورسٹی گئی تو میں نے سوچا اللہ نے مجھے یہاں کے لیے رکھا تھا لیکن اس بات کو تسلیم کرتی ہوں کہ تعلیم بہت اہم ہتھیار ہے۔
طلاق پر بات کرتے ہوئے حمائمہ کا کہنا تھا کہ مجھے فلم بول کے سیٹ پرپہلی طلاق ہوئی، مجھے کہا گیا کہ فلم چھوڑ دو، میری شادی 18 سال کی عمر میں ہوئی لیکن 20 سال کی عمر میں طلاق ہوگئی۔
حمائمہ ملک نے بتایا کہ مجھے نیند نہیں آتی لیکن جب آتی ہے تو میں بہت سکون سے سوتی ہوں، کیوں کہ میں نے کسی کا حق نہیں مارا، جتنا میں کرسکتی تھی میں نے اتنا کیا۔
واضح رہے کہ پچھلے مہینوں حمائمہ ملک کی فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ ریلیز ہوئی تھی جس نے کامیابی کے تمام تر ریکارڈ توڑ ڈالے تھے۔ اس فلم میں فواد خان، ماہرہ خان اور حمزہ علی عباسی اہم کرداروں میں نظر آئے تھے۔یہ بولی وُڈ فلم میں عمران ہاشمی کے مدمقابل بھی ایک فلم میں کام کرچکی ہیں۔

ActressHumaima MalikPost cardTalk abour her Life