آئندہ تین روز کے دوران کراچی میں موسم گرم رہنے کی پیش گوئی

کراچی: شہر قائد سمیت سندھ کے مختلف حصوں میں موسم گرم رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق سندھ کے بیشتر اضلاع میں آج موسم گرم، شدید گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے جب کہ جام شورو میں آج کہیں کہیں بوندا باندی اور ہلکی بارش متوقع ہے۔
محکمۂ موسمیات نے بتایا کہ کراچی میں آئندہ 3 روز کے دوران موسم گرم رہنے کا امکان ہے۔
محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے، ​اتوار کو کراچی میں پارہ 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے جب کہ ​پیر کو درجۂ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہ سکتا ہے، اس دوران شہر میں ​سمندری ہوائیں بحال رہنے کا امکان ہے۔