اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ ایران سے مذاکرات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے جس سے دیرپا امن کی راہ ہموار ہونے کی امید ہے۔
محسن نقوی نے ایک بیان میں کہا کہ ایران میں ہونے والی ملاقات میں اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کی بحالی اور تنازع کے جامع حل کے لیے اقدامات پر غور کیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر اور میری ایرانی صدر سے انتہائی مثبت اور نتیجہ خیز ملاقات ہوئی، جس میں ایران، امریکا تنازع اور مشرق وسطیٰ کی صورت حال پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔
محسن نقوی نے مزید کہا کہ ملاقات انتہائی مثبت ماحول میں اختتام پذیر ہوئی، اس دوران ایرانی صدر نے اپنی حکومت کا مؤقف اور تحفظات کھل کر بیان کیے۔
وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ مذاکرات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، جس سے خطے میں دیرپا امن کی راہ ہموار ہونے کی امید ہے۔