گھر میں بارش کا پانی جمع، ہانیہ عامر کی دوڑیں لگ گئیں

کراچی: شہر قائد میں مون سون بارش نے جہاں سڑکوں پر جل تھل کیا، وہیں اداکارہ ہانیہ عامر کی بھی گھر میں برساتی پانی جمع ہوجانے پر دوڑیں لگ گئیں۔
کراچی کے پوش علاقوں کے مکین جہاں بارش کا پانی گھر میں داخل ہونے سے پریشان ہوئے، ایسے میں اداکارہ ہانیہ عامر کے گھر میں بھی بارش کا پانی جمع ہوگیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں ہانیہ کو وائپر تھامے گھر کے ملازمین کے ساتھ پانی نکالتے تو کہیں پریشان ہوتے دیکھا جاسکتا ہے، تاہم ویڈیو میں اداکارہ کو اس صورت حال سے بھی لطف اندوز ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔
ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق ویڈیو ہانیہ کے کراچی میں واقع گھر کی ہے۔

Actress Hania AmirHeavy rain in KarachiHomeRain water