حمزہ شہباز نے عدالت عظمیٰ سے درخواست ضمانت واپس لے لی

اسلام آباد: حمزہ شہباز نے منی لانڈرنگ کیس میں سپریم کورٹ سے اپنی درخواست ضمانت واپس لے لی۔
حمزہ شہباز نے منی لانڈرنگ کیس میں سپریم کورٹ سے اپنی درخواست ضمانت واپس لے لی، تاہم عدالت عظمیٰ نے حمزہ شہباز کی درخواست ضمانت واپس لینے کی بنیاد پر خارج کردی۔
اس سے قبل سماعت کے دوران جسٹس سردار طارق نے کہا کہ حمزہ شہباز درخواست واپس لیں گے یا پیروی کرنا چاہیں گے؟ ہارڈشپ کی بنیاد پر ہائی کورٹ میں کیس کیا ہی نہیں گیا۔ جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا کہ جو نکتہ ہائی کورٹ میں نہیں لیا گیا وہ براہ راست سپریم کورٹ میں نہیں لیا جاسکتا، احتساب عدالت کی رپورٹ کے بعد مناسب ہوگا ہائی کورٹ سے رجوع کریں۔
وکیل حمزہ شہباز نے کہا کہ کسی کوغیرمعینہ مدت تک حراست میں نہیں رکھا جاسکتا، ضمانت کے لیے رجوع کیا تو حمزہ کے خلاف ریفرنس دائر نہیں ہوا تھا، الزام 7 ارب کا تھا ریفرنس 53 کروڑ کا دائر ہوا، ریفرنس فائل ہونے کے بعد کیس بہتر ہوگیا ہے۔

Hamza Shahbazmoney laundering caseSupreme Court