حمزہ شہباز کی کوٹ لکھپت جیل سے ضمانت پر رہائی!

لاہور: منی لانڈرنگ کیس میں قید مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر حمزہ شہباز کو رہا کردیا گیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق منی لانڈرنگ کیس میں کوٹ لکھپت کیس میں قید مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر حمزہ شہباز کی رہائی کا پروانہ جاری ہوا، احتساب عدالت کے ڈیوٹی جج اکمل خان نے روبکار جاری کیے، لیگی رہنما احتساب عدالت سے روبکار لے کر جیل روانہ ہوگئے۔
حمزہ شہباز کی ضمانت لاہور ہائی کورٹ نے منظور کی، عدالت نے فیصلہ دیا کہ حمزہ شہباز کے ضمانتی مچلکے جمع کرائے گئے جو منظور کیے جاتے ہیں، حمزہ شہباز اگر کسی دوسرے کیس میں مطلوب نہیں تو انہیں رہا کردیا جائے، حمزہ شہباز 4 مارچ کو کیس کی سماعت پر ذاتی حیثیت میں پیش ہوں۔
حمزہ شہباز کی رہائی کے موقع پر سینٹرل جیل کوٹ لکھپت کے باہر لیگی کارکنوں کی بڑی تعداد جمع ہوئی اور حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی جب کہ لیگی کارکن ڈھول کی تھاپ پر رقص کرتے رہے۔

Hamza ShahbazKot lakhpat Jailoppostion leaderParolePunjab assembly