عائزہ اور حمزہ 10 سال بعد ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گے

کراچی: پاکستانی ڈراموں کی صف اول کی اداکارہ عائزہ خان 10 سال بعد اپنے مشہور ڈرامے پیارے افضل کے ساتھی اداکار حمزہ علی عباسی کے ساتھ جلوہ گر ہوں گی۔
عائزہ خان اور حمزہ علی عباسی ایک ساتھ نئے ڈرامے ’’جانِ جہاں‘‘ میں اداکاری کرتے نظر آئیں گے۔ اداکارہ نے انسٹاگرام پر اپنے نئے پروجیکٹ کا ٹیزر شیئر کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا ہے۔
عائزہ خان نے انسٹاگرام پر لکھا کہ اپنے نئے پراجیکٹ ’جانِ جہاں‘ کا اعلان کرتے ہوئے بہت خوش ہوں یہ ان شاء اللہ ایک بڑا پراجیکٹ ہوگا، ہمارے میگا ہٹ ڈرامے پیارے افضل کے 10 سال بعد حمزہ علی عباسی کے ساتھ دوبارہ اسکرین پر آنے کے لیے بہت پُرجوش ہوں۔
اداکارہ عائزہ خان نے ڈرامے کی پروڈیوسرز ثمینہ ہمایوں سعید اور ثنا شاہ نواز کا بھی شکریہ ادا کیا۔
خیال رہے کہ مذکورہ ڈرامہ ردا بلال نے لکھا ہے اور اس کی ہدایات قاسم علی مرید نے دی ہیں۔ گزشتہ دِنوں حمزہ علی عباسی نے بھی انسٹاگرام پر پروجیکٹ کا ٹیزر شیئر کرکے اپنے مداحوں کو ٹی وی اسکرین پر واپسی کے بارے میں آگاہ کیا تھا۔

Ayeza KhanHamza Ali AbbasiJan e JehanNew upcoming Drama Serial