حکومت کا فوری 10 لاکھ ٹن گندم درآمد کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: وفاقی حکومت کی جانب سے فوری طور پر بڑے پیمانے پر گندم درآمد کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔
وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی کے مطابق صوبوں کی مجموعی ضرورت پاسکو کے دستیاب ذخائر سے زیادہ ہے، فوری طور پر 10 لاکھ ٹن گندم درآمد کی جائے گی۔
وزارت فوڈ سیکیورٹی کے اعلامیے میں کہا گیا کہ پاسکو کے پاس موجود گندم ذخائر صوبوں کی ضروریات کے مطابق دیے جائیں گے، ملکی ضروریات پوری کرنے، مارکیٹ میں استحکام کے لیے صوبوں کو گندم دی جائے گی۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ وفاقی حکومت عوام کو سستی اور معیاری گندم کی فراہمی کے لیے پُرعزم ہے، قیمتوں، سپلائی کی صورت حال پر صوبوں سے تفصیلی مشاورت کی گئی۔