فی تولہ سونا 2 لاکھ 9 ہزار روپے پر جاپہنچا

کراچی: سونے کے نرخ ہیں کہ تھمنے میں نہیں آرہے، آج بھی بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا، پاکستان میں سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز ہزاروں روپے اضافہ ہوگیا۔
سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 6 ہزار 500 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد نئی قیمت 2 لاکھ 9 ہزار روپے ہوگئی۔
10 گرام سونے کی قیمت 5 ہزار 574 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 79 ہزار 184 روپے ہوگئی۔
چاندی کی فی تولہ قیمت میں بھی 100 روپے اضافہ ہوگیا، جس کے بعد فی تولہ چاندی 2300 روپے کی ہوگئی۔
عالمی صرافہ بازار میں سونا 2 ڈالر کم ہوکر 1928 ڈالر فی اونس ہوگیا۔

gold marketGold rateincreasePakistan