عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی

کراچی: بین الاقوامی صرافہ منڈی میں سونے کی قیمت میں کمی کے باوجود آج ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کوئی کمی بیشی نہیں ہوئی۔
سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 1 لاکھ 12 ہزار 500 روپے پر برقرار ہے۔
ملک میں 10 گرام سونے کی قیمت 96 ہزار 451 روپے پر برقرار ہے۔
صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت 6 ڈالر کم ہوکر 17551 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔

واضح رہے گزشتہ دنوں ملک عزیز میں ڈالرز اور سونے کے نرخوں میں ہوش رُبا اضافہ دیکھنے میں آیا تھا۔ ڈالرز کی قدر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی۔

Gold rate reduceWorld market