گڈانی: نایاب نسل کی دیوہیکل سیاہ وہیل نمودار، ماہی گیر پکڑنے میں ناکام

کراچی: پاکستان میں گڈانی کے ساحل پر پہلی بار نایاب نسل کی دیوہیکل سیاہ وہیل دیکھی گئی، ماہی گیروں نے اس منظر کو کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کرلیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق بلوچستان کے علاقے حب میں گڈانی کے ساحل پر پہلی بار ایک سیاہ وہیل کو دیکھا گیا ہے، ماہی گیروں نے یہ منظر دیکھ کر تصاویر اور ویڈیوز بھی بنائیں۔
ماہی گیروں کے مطابق گڈانی کے ساحل پر ایسی وہیل اس سے قبل نہیں دیکھی گئی، یہ سیاہ وہیل ساحل سمندر سے 3 کلومیٹر دُور دیکھی گئی جو حجم میں کافی بڑی تھی۔
ماہی گیروں کے مطابق اسے پکڑنے کی کوشش کی گئی تاہم ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا، اسے پکڑنا کوئی آسان کام نہیں تھا۔

Fisherman Fail to CatchGadaniPakistanRare Giant Black Whale Spotted