سابق وزیراعظم آزاد کشمیر تنویرالیاس کے قافلے پرفائرنگ، گارڈ جاں بحق

مظفر آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم تنویر الیاس کے قافلے پر ٹائیں ڈھلکوٹ میں فائرنگ، گارڈ جاں بحق۔
سابق وزیراعظم آزاد کشمیر تنویرالیاس کے قافلے پر ٹائیں ڈھلکوٹ میں فائرنگ کی اطلاع ملی ہے۔
ڈی آئی جی آزاد کشمیر راجہ اکمل نے تنویر الیاس کے ترجمان کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ ان کا ایک گارڈ جاں بحق اور دیگر زخمی ہوئے۔
ڈی آئی جی آزاد کشمیر کے مطابق واقعے کی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں، قانون کو ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔