عمران چالاک اور جھوٹ بولنے میں ماہر ہیں، جنرل (ر) باجوہ

اسلام آباد: سابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ نے پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان کو چالاک آدمی قرار دے دیا۔
سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ نے ایک انٹرویو میں کہا کہ عمران خان جھوٹ بولنے میں بہت مہارت رکھتے اور لوگ اس پر یقین کرلیتے ہیں۔
نجی ٹی وی کے مطابق جنرل ریٹائرڈ باجوہ نے اس سوال پر کہ کراچی میں مریم نواز کے کمرے کا دروازہ توڑنے کا حکم کس نے دیا تھا؟ انہوں نے کہا کہ بریگیڈئیر حبیب اس وقت سیکٹر کمانڈر تھے، جنرل فیض نے مقدمہ درج کرنے کا کہا مگر نچلے لیول پر کچھ زیادہ ہوگیا، ہم نے ذمے دار افسر کو ہٹادیا تھا۔
اعظم سواتی اور شہباز گل کو ننگا کرنے کے الزام پر جنرل (ر) باجوہ نے کہا، ان کا ان واقعات سے کوئی تعلق نہیں، بعض اوقات ایجنسیوں میں شاہ سے زیادہ شاہ کے وفادار بننے کی کوشش ہوتی ہے، یہ سب نچلی سطح پر ہوتا ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق ایک سوال کے جواب میں سابق آرمی چیف نے کہا کہ شیخ رشید سے زندگی میں صرف دو بار ملاقات ہوئی ہے، شیخ رشید نے کہا تھا کہ عمران خان سے حکومت نہیں چل رہی جنرل صاحب کچھ کریں۔

Former Army ChiefGeneral (r) Qamar Javed BajwaImran LiarInterviewShaikh RasheedTalk About Imran Khan